برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا گیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ارشاد سوڈھر نے کہا ہے کہ دس جنوری سے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کو پیدل چلنے کے لئے مختص کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ لیاقت کو فریسکو سے کورٹ روڈ تک شام سات بجے کے بعد بلاک کردیا جائے گا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آرام باغ سے فریسکو آنے والی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ اور دائیں جانب پیپلز اسکوائر موڑ دیا جائے گا۔

نوٹفکیشن کے مطابق رہائشیوں کے لئے اسٹیکرز جاری کئے جائیں گے تاکہ گھر وہ گاڑی پارک کرسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here