سوشل میڈیا کمپنیوں نے امریکا کی تاریخ کے بدترین واشنگٹن احتجاج کا دفاع کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بلاک کردیے۔
امریکی صدر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس فیس بک، ٹوئٹر اور اسنیپ چیٹ پربلاک کیے گئے ہیں۔ ٹوئٹر نےٹرمپ کا اکاؤنٹ 12گھنٹوں کے لیے بندکیا ہے جبکہ امریکی صدر کے اکاونٹ کو مکمل طور پر بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
صدارتی انتخابات قبول نہ کرنے اور حامیوں کو تشدد کےلیے امریکی صدر کے 3 ٹوئٹس بھی ہٹائے گئے۔
فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے2مرتبہ فیس بک پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی۔
صدر ٹرمپ کے حامی مظاہرین نےکیپٹل ہل(پارلیمنٹ کی عمارت) پر اس وقت دھاوا بولا جب وہاں کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جاری تھا۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کیپیٹل ہل (پارلیمنٹ بلڈنگ) کی عمارت میں داخل ہو گئے۔ ٹرمپ کے حامیوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے بعد کیپیٹل بلڈنگ کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا