لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔ ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان تین جنوری سے ہیگلے اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

کرائسٹ چرچ پہنچنے پر بابراعظم نے گزشتہ روز مکمل نیٹ سیشن کیا تاہم نیٹ کے دوران انہوں نے اپنے ہاتھ کے انگوٹھے میں ہلکا درد محسوس کیا۔ دو جنوری کو کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث بابر اعظم قومی ٹیم کے نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ پریکٹس نہیں کرسکے، لہٰذا ٹیم منیجمنٹ نے کوئی بھی خطرہ مول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بابراعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here