لاہور: سی سی پی لاہور عمر شیخ کو تبدیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہورعمر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ ان کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو نیا سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عمر شیخ کو شہر میں جرائم کنٹرول نہ کرنے پر تبدیل کیا ہے۔