murtaza wahab

اسٹاف رپورٹ

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب سے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور آئی جی سندھ پولیس مرتضیٰ وہاب کے دفتر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پولیس رولز اور جیلوں کی اصلاحات پر تبادلہ خیالاس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایف آئی آر کٹتے ہی متلعقہ شکر کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔دنیا بھر میں اُصول ہے کہ جب تک جرم ثابت نہ ہو کسی کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔

عام ایف آئی آر سے نہ صرف متعلقہ شخص بلکہ اسکا پورا خاندان متاثر ہوتا ہے۔ہماری جیلوں میں بڑی تعداد انڈر ٹرائل قیدیوں کی ہےجس سے نہ صرف جیلوں بلکہ عدالتوں پر بھی بوجھ بڑھتا ہے۔سندھ حکومت نے اس ضمن میں پولیس رولز میں اصلاحات کا فیصلہ کیا ہےتاکہ جیلوں میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد کو کم اور عدالتوں پر بوجھ بھی کم کیا جاسکے۔ہماری کوشش ہوگی کہ صرف ایسے ملزمان کو گرفتار کیا جائے جو عادی مجرم ہوں۔ان ترامیم پر تفصیلی غور و خوض شروع کردیا گیا ہےجلد اس سلسلے میں موثر ترامیم کی جائینگی جسکے مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here