اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے فوری متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

بدھ 30 دسمبر کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو خواجہ آصف کو پیش کیا گیا جہاں نیب نے خواجہ آصف کے 2 روزہ راہداری ریماںڈ کی استدعا کی۔

جج محمد بشیر نے حکم دیا کہ خواجہ آصف کو آج ہی لاہور منتقل کرکے کل تک متعلقہ عدالت پیش کیا جائے۔ اگر ممکن ہو توآج ورنہ کل تک لازمی متعلقہ عدالت پیش کریں۔

دوران سماعت خواضہ آصف کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ گرفتاری بنتی ہی نہیں خواجہ آصف کو رہا کریں، جس پر جج نے کہا کہ گرفتاری بنتی ہے یا نہیں یہ معاملہ لاہور کی متعلقہ عدالت ہی دیکھے گی۔ وکیل نے کہا کہ آپ کو بھی کیس کے حقائق دیکھ کر ریمانڈ دینا چاہیے۔

خواجہ آصف نے عدالت سے کہا کہ مجھے وارنٹس گرفتاری کی کاپی دی جائے اور گرفتاری کی وجوہات بھی دستخط شدہ فراہم کی جائیں۔ وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ خواجہ آصف کا راہداری ریمانڈ نہ دیں کیونکہ عدالت کے پاس اختیار ہے ابھی خواجہ آصف کو رہا کرے۔ انکوائری راولپنڈی میں شروع کرکے بدنیتی سے لاہور کیس منتقل کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here