لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ترک کمپنی کی صفائی والی گاڑیاں واپس کرنے کے حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں کوڑا اٹھانيوالی گاڑیاں سرکاری قبضے میں لینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو حکم دیا کہ ترک کمپنی کی صفائی والی گاڑیاں واپس کی جائیں۔
سرکاری وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ 10دسمبر سے کمپنی نے کام کرنا بند کردیا تھا،شہر بھر میں گندگی کےڈھیر جمع ہوگئے تھے جس کے بعد شہر کو صاف کرنے کے لیے گاڑیاں قبضے میں لیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کیساتھ قانون کیمطابق کام جاری رکھا کریں،31دسمبر تک معاہدہ ہے کمپنی کو کام کرنے دیا جائے۔