لاڑکانہ: مریم نوازشریف نے بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ بی بی بے نظیر کے مزار پر حاضری دی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ہے پاکستان کی حقیقی جمہوریت کی اصل تصویر، پاکستان اور عوام کی خاطر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور قائد محمد نوازشریف نے اپنے فہم وفراست اور اخلاص سے جس میثاق جمہوریت کی بنیاد رکھی تھی، وہ امانت آج بلاول اور مریم کی صورت آئندہ نسلوں کو منتقل ہوچکی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مٹی کی چادر اوڑھ کر سونے والے گو آج ہم میں عملی طورپر تو موجود نہیں لیکن ان کے شعور کی روشنی تیز تر ہورہی ہے، ان کی قربانیوں سے نورجمہوریت پھیل رہا ہے، آئین و جمہور کے قاتلوں کی پھیلائی ظلمت و سیاہی مٹ رہی ہے۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مریم نواز شریف کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا ۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مریم نواز شریف کو اپنے باغات کے امرود بھی خاص طور پر تحفے میں دیئے گئے۔ بلاول کی جانب سے مریم نواز شریف سمیت دیگر پی ڈی ایم رہنمائوں کی پرتپاک مہمان نوازی کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here