وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کراچی کے نالوں کی صفائی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر سعید غنی، مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، کمشنر کراچی، وائس چانسلر این ای ڈی، پرنسپل سیکریٹری، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری بلدیات اور دیگر متعلقہ افسران شرکت کی۔

اجلاس میں یہ آگاہی دی گئی کہ گجر نالا کی لمبائی 12.58 کلومیٹر ہے، اور نالے کے ساتھ گھر اور دیگر یونٹس بنائے گئے ہیں۔
جبکہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ محمود آباد نالے کے ڈزائن ماڈل گجر نالا پر ایڈاپ کیا جائے۔

وزیراعلی نے کہا کہ دونوں اطراف پر ہم سڑک بنائینگے تاکہ مزید تجاوزات نہ ہو سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر کے برسات کے پانی کی نکاسی کو ایک بہترین نظام میں بنانا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here