الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ 10 فروری سے قبل ایوان بالا کے انتخابات ممکن نہیں اور ہميں معلوم ہے کب کيا کرنا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور مناسب وقت پر ہی سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
ادارے کے مطابق ایوان بالا کے نصف ارکان 11 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
دوسری طرف پی ڈی ايم کے ساتھ مل کر اسمبليوں سے استعفے کی بات کرنے والی پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اميدواروں سے باضابطہ درخواستيں طلب کر ليں۔
این اے 45 اور پی کے 63 کی ٹکٹ کے خواہش مند 26 دسمبر تک درخواستیں ارسال کریں۔
اسکے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 سیالکوٹ، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 گوجرانوالہ، سندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 43، پی ایس 88 اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 کے ضمنی انتخابات کی درخواستیں طلب کرليں۔