مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پرچہ تو وزیرِاعظم عمران کے خلاف درج ہونا چاہیئے جنہوں نے پارلیمنٹ کے جنگلے توڑے۔

اپنے تازہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب! پارلیمنٹ کے جنگلے توڑنے پر پرچہ تو آپ پر درج ہونا چاہیئے۔ جلسہ چھوٹا دکھانے کے پراپیگنڈے میں ناکامی پر اب جھوٹا پرچہ درج کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے مینارِ پاکستان پر ہونے والے جلسے پر پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت بھی کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ جھوٹی حکومت کی ایف آئی آر تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے، جلسہ چھوٹا دکھانے کی ترجمانی سے ہلکان وزیرِاعظم عمران خان اور کرائے کے ترجمانوں کو شرم کرنی چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here