رپورٹ : غلام مھدی
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس میں سندھ پبلک سروس کمیشن پاس 93 اے ایس آئیز میں آفر آرڈر تقسیم کیے۔
آمد تقریب پر پولیس کے دستے نے وزیراعلیٰ سندھ کو سلامی پیش کی۔
جبکہ نثار کھوڑو، سہیل سیال، خورشید جونیجو، جمیل سومرو، آئی جی پولیس وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
۔ ایس پی ایس سی پاس اے ایس آئیز میں 6 فیمیل اے ایس آئیز بھی شامل ہیں
وزیراعلیٰ سندھ نے کمیشن کے ذریعہ منتخب ہونے والے اے ایس آئیز کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لڑکوں کے ساتھ ہماری بیٹیاں مقابلہ کرکے کمیشن پاس کر کے اے ایس آئیز بن گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر نئے بھرتی ہونے والے اے ایس آئیز کا اچھا کیریئر ہے۔