اسلام آباد: ملک میں مثبت کیسز کی شرح 8.16 فیصد تک پہنچ گئی، کراچی میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح 20.12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا مارننگ سیشن اجلاس ہوا جس میں کورونا وبا روکنے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ این سی او سی کے مطابق حیدرآباد دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی شرح 18 اعشاریہ 43 فیصد ہے۔ ایبٹ آباد میں کورونا کیسز کی شرح 14 اعشاریہ 53 فیصد ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 11.9 فیصد، بلوچستان میں 12.5 فیصد، گلگت بلتستان میں 4.7 فیصد، اسلام آباد میں 6.6 فیصد، خیبرپختونخوا میں 5.6 فیصد، پنجاب میں 4.2 فیصد اور سندھ میں 14.1 فیصد ہوگئی۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 499 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 83، سندھ میں ایک لاکھ 77 ہزار 625، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 919، بلوچستان میں 17 ہزار 268، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683، اسلام آباد میں 31 ہزار 165 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 67 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 56 لاکھ 27 ہزار 539 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 904 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 951 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 469 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here