پاکستان میں کرونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 75 افراد انتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کروناسےاموات کی تعداد8ہزار166ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں میں 2ہزار829افراد میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایکیٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 780ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ کرونا سےصحت یاب ہونےوالوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 365 ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں میں 35ہزار197 ٹیسٹ کیےگئے۔ اس کے علاوہ اس وقت پاکستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد4لاکھ3ہزار311ہوگئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ سندھ میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1,75,642 ہے۔ پنجاب 1,20,356، خیبرپختونخوا میں 47,701 ہے۔ این سی او سی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ بلوچستان 17,215 اورگلگت بلتستان میں 4,467 افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں 30,748 اورآزاد کشمیرمیں 6,982 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here