لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کے لیے 14 دسمبر تک مہلت دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ پٹرول بحران کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، تحقیقاتی رپورٹ پبلک کرنے کے لیے کابینہ کو بھجوادی ہے۔

چیف جسٹس ہائی کورٹ قاسم خان نے کہا کہ رپورٹ اب تک عوام کے سامنے کیوں نہیں لائی گئی، اگر آئندہ سماعت تک رپورٹ پبلک نہ کی تو تمام فریقین عدالت میں پیش ہوں گے۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو رپورٹ پبلک کرنے کے لیے 14 دسمبر تک مہلت دیدی۔ چیف جسٹس قاسم خان نے رپورٹ پبلک نہ کرنے کی صورت میں 14 دسمبر کو کمیشن کے سربراہ ابوبکر خدابخش کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے پھر یہ کیوں نہیں ہوئی؟ کمیشن کے سربراہ رپورٹ بند لفافے میں رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں، وزیراعظم تو کہتے ہیں ہر ایشو کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے پھر یہ کیوں نہیں ہوئی؟۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کل کابینہ کے اجلاس میں رپورٹ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھی، آئندہ کابینہ کے اجلاس میں رپورٹ پیش کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here