کراچی: کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔

ملزمان میں آغا سراج کی اہلیہ ناہید درانی، صاحبزادے آغا شہباز شامل ہیں۔ آغا سراج درانی کے بھائی آغا مسیح الدین اور بیٹیوں صنم درانی، شہانہ درانی، سارہ درانی پر بھی فرد جرم عائد کی گئیں۔ کیس کی مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کافی عرصے بعد فرد جرم عائد کی گئی، تمام عرصے میں نیب نے مجھ سمیت کسی سے کوئی انکوائری نہیں کی، میں نے اور ساتھیوں نے خود نیب افسران کو ریوینیو سمیت دیگر ریکارڈ حوالے کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here