ایبٹ آباد: نوید اکرم عباسی

ہزارہ بھر خوبصورت وادیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، ضلع ایبٹ آباد کے بالائی علاقوں سرکل بکوٹ گلیات لورہ کی چوٹیوں میرن جانی ٹاپ مکش پوری ٹاپ ایوبیہ خانسپور نتھیا گلی چھانگلہ گلی ٹھنڈیانی میں شدید برف باری جاری ضلع ایبٹ آباد کے تمام نشیبی اور شہری علاقوں میں بارش سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ۔ایبٹ آباد کوہ مری نتھیا گلی بکوٹ چھانگلہ گلی تاجوال کوزہ گلی ایوبیہ خانسپور روڈ ٹھنڈیانی ابیٹ آباد بند ۔

گلیات ڈویپلمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈویزری جاری کر دی، موسم سرما کی تیسری برفباری جاری ، سیاح دوراں برف باری سفر سے گزیز ہیں، ترجمان احسن حمید، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کی سٹاف کو 24 گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت۔

دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں، دوراں برفباری علی الصبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں، جی ڈی اے، پی کے ایچ اے، سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں گلیات میں موجود ہیں، ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہیں، محکمہ موسمیات کےمطابق دو دن مزید برفباری کا امکان موجود ہے، ترجمان احسن حمید

مقامی آبادی اور سیاحوں کی ہر ممکن مددیقینی بنائیں گے ، مقامی آبادی اور سیاح مدد و رہنمائی کیلئے 03411112226 پر رابطہ کریں، حالیہ برف باری کا سلسلہ جمعرات کی شام میں رکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here