مقبول ترین بلوچی گانے لیلا او لیلا کی کامیابی کے بعد علی ظفر نے13 سالہ عروج فاطمہ کے ساتھ ایک بار پھر سندھی گانے الے کا پرومو جاری کردیا۔
علی ظفر کی جانب سے سندھی گیت الے کا پرومو گزشہ روز سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا۔
علی ظفر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بلوچی گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اجرک پہنے رقص کرتے سندھی گانے الے کی پرومو ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو کیپشن میں علی ظفر نے درج کیا کہ ’لیلا او لیلا‘ کی مقبولیت کے بعد اس بار میں اور فاطمہ ’الے‘ گیت کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے جئے سندھ، جئے پاکستان اور اجرک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
علی ظفر نے ویڈیو میں مزیدبتایا کہ گانا رواں ماہ 26 نومبرکو ریلیز کیا جائے گا جب کہ ویڈیو میں ریپر عابد بروہی بھی نظر آئیں گے۔