پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ وہ کرونا سے متاثر ہیں، کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ میری طبیعت بہتر ہے، تاہم میں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف سیاسی رہنماؤں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ گزشتہ روز اتوار کو ن لیگی رہنما محمد صفدر اعوان کا دوسرا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
قبل ازیں مصدق ملک، قمر زمان کائرہ، فاروق ستار، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر رہنماؤں کے بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ جس کے بعد رہنماؤں نے اپنے آپ کو گھروں میں قرنطینہ کیا۔