اسٹاف رپورٹ
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے علی زیدی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ علی زیدی کہتے ہیں سندھ میں خراب اور وفاق میں اچھی گورننس ہے۔ آج ہمیں پتہ چلا کہ علی زیدی اچھا مذاق بھی کر لیتے ہیں جبکہ وفاق میں اتنی اچھی گورننس ہے کہ انکے فیصلے کوئی اور کرتا ہے اور انکو معلومات ٹیلیویزن سے ملتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے علی زیدی سے مخاطب ہوتے ہوئے سوالیہ کہاکہ آپ نے کہا کہ ٹنڈوالہیار میں350 اسکولز بند ہیں جبکہ کل 300 اسکول ہیں تو 350 کیسے بند ہیں؟ سید ناصر شاہ نے انکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ علی زیدی غلط بیانی اتنی کریں جو ہضم بھی ہوسکے۔
مزید کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت اتنی سندھ حکومت سے خوف زدہ ہے کہ روزانہ ان کے وزراء بیان بازی کرتے ہیں حالانکہ وفاقی وزراء کو چاہئے کہ اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔ مہنگائی کا سونامی انکی حکومت کو بہا کر لے جانے والا ہے۔