ملیر ڈسٹرکٹ کورٹ میں وکلا برادری نے ججز کے خلاف ہڑتال کردی۔
مقدمات کی پیشیوں پہ آنے والے سینکڑوں سائلین پریشانی کا شکار ہوگئے۔
سول جج 1 اور وکلا کے درمیان تنازعہ ہڑتال کی بنیاد بنی۔
اس حوالے سے صدر ملیر بار بیریسٹر فیاض سمور نے کہا کہ ججز کے روئیے وکلا برادری کے ساتھہ تضحیک آمیز ہیں ججز وکیلوں کو عزت نہیں دیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ججز کے رویوں اور سائیلین کو انصاف فراہم کرنے کے حوالے سے متعدد بار سیشن جج ملیر کو شکایات کیں۔
صدر ملیر بار نے مزید کہا کہ شکایات کے باوجود مسائل حل نہیں ہوئے تو مجبورن ملیر بار کو ہڑتال کی کال دینا پڑی۔