تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹی ایل پی نے اسلام آباد میں جاری دھرنا رات گئے ختم کر دیا۔
ٹی ایل پی کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد علامہ خادم حسین رضوی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔
معاہدے کے مطابق حکومت اپنا سفیر فرانس میں تعینات نہیں کرے گی۔ فرانس کے مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے گا اور بعد میں موجودہ مارچ سے متعلق کوئی مقدمہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر شریک ہوئے، جنہوں نے نے ٹی ایل پی کو دھرنے کے خاتمے پر راضی کیا۔
عمران صدیقی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء مطالبات کی منظوری اور دھرنے کے اختتام سے متعلق اپنے کارکنوں کو خود بتائیں گے۔
ٹی ایل پی کے ترجمان محمد علی نے بھی تصدیق کردی کہ حکومت اور رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے، جو بھی فیصلہ ہوگا چند گھنٹوں میں میڈیا سے شیئر کیا جائے گا