اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد: تحریک لبیک کی جانب سے اسلام آباد راولپنڈی کو ملانے والے راستے دو دن سے بلاک کیئے گئے ہیں۔ دونوں شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہے۔ شہری محصور ہر کر رہ گئے ہیں۔ احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے۔
آج انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کے رہنمائوں کے ساتھ احتجاج ختم کرنے اور راستے کھولنے کے حوالے سے مذاکرات بھی ہوئے جو ابھی تک کامیاب نہیں ہو پائے ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں کورونا کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر جلسہ اور جلوسوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔