ایبٹ آباد: نوید اکرم عباسی

ضلع ایبٹ آباد کے بالائی علاقوں میں سرکل بکوٹ گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری جاری جبکہ بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں بکوٹ نمبل بیروٹ سے آذادکشمیر تک جل تھل ایک بکوٹ نتھیا گلی روڈ برف باری سے بند۔

بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ
گلیات سرکل بکوٹ کی ٹھنڈیانی میرن جانی مشکپوری نتھیا گلی چھانگلہ گلی ایوبیہ میں اب تک 9 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ برفباری شروع ہوتے ہیں سیاحوں کی بڑی تعداد نے کوہ مری اور گلیات کا رخ کرلیا ہے اور بڑی تعداد میں سیاح گلیات پہنچ گئے ہیں ۔

گلیات کے جنگلوں میں لگی ہوئی آگ جس نے ہزاروں چھوٹے چھوٹے پودوں کو جلا کر راکھ کر دیا ہے اب بارش اور برف باری کی وجہ سے بجھ گئی ہے۔ قبل ازوقت نومبر کے وسط میں پڑنے والی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے گلیات میں سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے جلانے کی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

لکڑ ٹالوں پر لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ علاقہ کے غریب عوام مہنگی لکڑی خریدنے پر مجبور ہیں۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے مختلف علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق سیاح دوران سفر حفاظتی اقدامات کریں رات کو سفر سے گریز کریں موسم صاف ہوتے ہی تمام سڑکوں کو کھول دیا جائے گا اس وقت بکوٹ نتھیا گلی روڈ سمیت تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں ۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف موبائل فون کمپنیوں کے ٹاور بھی جواب دینے لگےہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here