رپورٹ: علی یونس علی

گلگت بلتستان الیکشن کے سلسلے میں آج دس اضلاع کے کل 24 حلقوں کے 23 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ گلگت کے حلقہ 3 میں 22 نومبر کو ضمنی الیکشن ہونگے، گلگت کے تمام حلقوں میں مرد اور خواتین ووٹرز اپنی حق رائے دہی کیلئے صبح آٹھ بجے سے ہی متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور تمام پولنگ بوتھ ووٹروں سے بھر گئے ہیں جبکہ پولنگ کا عمل اب تک انتہائی پر امن طریقے سے جاری ہے تاہم گلگت حلقہ 1 کے ایک مردانہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل سست روی کا شکار دکھائی دے رہا جس پر وہاں موجود ووٹرز نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کے دوران تمام پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ میں سخت سیکیورٹی کا نافذ کر دی گئی ہے جس میں گلگت بلتستان پولیس، جی بی اسکاوٹس رینجر سمیت پنجاب اور سندھ پولیس کے چودہ ہزار اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہیں، دوسری جانب کرونا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ SOPs کے حوالے سے گلگت شہر کے متعدد حلقوں میں احکامات میں عمل نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ ووٹرز اس حوالے سے بھی سراپا احتجاج دکھائی دے رہے ہیں، گلگت بلتستان میں صبح آٹھ بجے سے جاری پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here