امریکا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ریاست آریگون اور نیومیکسیکو میں دو ہفتوں کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گورنر نیومیکسیکو نے عوام کو 2 ہفتوں کے لیے گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

گورنر نیو میکسیکو کا کہنا تھا کہ ہم زندگی اور موت کی صورتحال سے دوچار ہیں، اگر اب بھی درست عمل نہیں کیا تو جان نہیں بچا پائیں گے۔

آرگیون کے گورنر نے بھی 2 ہفتے کے سخت لاک ڈاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں تمام دفاتر عوام کے لیے بند رہیں گے۔

آریگون کے گورنر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریسٹورینٹس اور بار کو صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی اور چھ سے زیادہ افراد پر مشتمل اجتماع پر پابندی ہو گی۔

گورنر آریگون کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے لاک ڈاون کے علاوہ دوسرا آپشن باقی نہیں تھا، تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا، آریگون اور واشنگٹن نے اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے ہدایت کی ہے جب کہ نیو یارک، میری لینڈ، ورجینیا، منی سوٹا میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے پابندیاں عائد ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here