گلگت بلتستان: چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنرکا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوگی اورقواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں کی جانب سے دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں، قبل ازوقت الزامات عائد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پرہے۔ 15900اہلکار انتخابات کی سیکیورٹی پر مامورہوں گے۔
15 نومبر کو 23 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی، 1160 پولنگ اسٹیشن اور847 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 418 انتہائی حساس، 311 حساس اور 431 پولنگ اسٹیشن نارمل قراردیئے گئے ہیں۔