ڈیرہ اسماعیل خان سی آر بی سی کینال حادثہ میں ڈوبنے والے 22 افراد کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
ڈوبنے والوں میں 8 خواتین اور 14بچے شامل تمام لاشیں نکال لی گئیں ہیں آج تین لاشیں نکالی گئی ہیں۔
جبکہ تین دن ریسکیو آپریشن جاری رہا جو مکمل ہو گیا ہے۔
پہلے دن 4 لاشیں دوسرے روز 15 نعشیں اور باقی تین نشعیں آج ریکور کر لی گئیں ہیں پہلے روز 6 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا ۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک ہی لوڈر میں سوار کم و بیش 29 افراد میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل تھا۔

انتظامیہ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے پہلے روز چار لاشیں نکال لی تھیں اور دوسرے توز پاک فوج اور ڈی جی خان کی ریسکیو 1122 سروس کی مدد سے 15 مزید نعشیں نکل لی گئی تھیں۔
آج تیسرے روز 3 لاشیں نکال کر آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز مل جانے والی لاشوں کو آج نماز جنازہ ادا کر کے دفنا دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here