سندھ رینجرز نے سیکیورٹی یقینی بنانے کیلیے نئی موبائل ایپ متعارف کرادی۔
ایمرجنسی میں ايپ کے ذریعے رینجرز کو اطلاع دی جا سکے گی۔

ترجمان رينجرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور یہ موبائل ایپ اسپتال، بینک، تعلیمی اداروں اور بزنس کمیونٹی کو دی جائے گی۔ ایس او ایس نامی ايپ میں شہریوں کو رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا۔

ہنگامی صورت ميں ايپ کو کلک کرتے ہی پیغام رینجرز کنٹرول روم، سیکٹر اور ونگ کمانڈر کو پہنچ جائے گا، جہاں سے شہری کی لوکیشن فوری حاصل کرکے قریبی گشت پر مامور پارٹی موقع پر پہنچ کر کارروائی کر سکے گی۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کاروباری شخصیات، اسپتال، بینک، اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اس ایپ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here