کراچی : صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شا ہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے دیئے گئے بی بی سی کے انٹرویو کو پورا پڑھا جائے، چیئرمین کا موقف ہیڈلائینز سے واضح نہیں ہوتا، پی ڈی ایم پیپلز پارٹی کی بلائی گئی کثیر الجماعتی کانفرنس کی بنیاد پر وجود میں آئی ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ہمارا متفقہ پلیٹ فارم ہے اور ہمارے اتفاق رائے سے آگے بڑھے گا، پیپلز پارٹی کیلئے صرف 2018 کے الیکشن میں دھاندلی مسئلہ نہیں، پیپلز پارٹی ماضی کی تمام الیکشنز میں دھاندلی کے مسائل کا سامنہ کرتی آرہی ہے۔ہم نے 1988 اور 2007 کے الیکشن کے نتائج تحفظات کے باوجود قبول کئے تھے۔
اس ملک کا مسئلہ صرف ایک الیکشن کی انکوائری سے حل نہیں ہوتا۔اس کمیشن کے نتیجے میں دھاندلی ، مینڈٹ چرانے اور دیگر مسائل کا خاتمہ ہوسکے گا۔پیپلز پارٹی نے انتخابات میں بھی کچھ نام لے کر کرداروں کا ذکر کیا تھا۔پیپلز پارٹی نے جو بھی نام لئے اس کے پارٹی کے پاس ثبوت تھے۔ہمارے حساب سے شق اور ثبوت میں بڑا فرق ہے۔ہم نے بھی ثبوت کے ساتھ نام اور کردار واضح کئے تھے۔میاں نواز شریف کو تین مرتبہ وزیراعظم رہنے کا تجربہ ہے۔میاں نواز شریف کوئی بھی بات ثبوت کے بغیر نہیں کہیں گے۔ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ کمیٹڈ ہے۔