بچوں کے پسندیدہ گیت ’بے بی شارک‘ نے مقبولیت میں یوٹیوب کی تمام تر ویڈیوز کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب یہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا گیت بن گیا ہے۔
پنک فونگ کی جانب سے خاص بچوں کے لیے بنائے جانے والے گیت ’بے بی شارک‘ کو یوٹیوب پر اب تک 7 ارب سے زائد صارفین نے دیکھا ہے۔
بچوں کا سب سے پسندیدہ یہ گیت جون 2016 میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا جس کے بعد 4 سال کے عرصے میں اس گیت نے یوٹیوب کی تمام ویڈیوز میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی۔
گزشتہ ماہ امریکی ریاست اوکلا ہاما میں قیدیوں کو جیل کے عملے کی جانب سے ہتھکڑیاں لگا کر تیز آواز میں گھنٹوں ’بے بی شارک‘ گیت سنا کر اذیت دی گئی تھی۔
جیل اہلکاروں پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ قیدیوں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگا کر انہیں دیوار سے باندھ کر تیز آواز میں ’بے بی شارک‘ سناتے تھے۔
جیل کے عملے کی جانب سے قیدیوں کو دی جانے والی اس سزا سے انہیں ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا تاہم بعدازاں سزا دینے والے دونوں ملازمین نے استعفیٰ دے دیا تھا۔