شہدادکوٹ (رپورٹر آفتاب راجپوت): شہدادکوٹ میں تھانہ اے سیکشن کی حدود گڑھی خیرو روڈ پر واقع ٹریکٹر شوروم سے نامعلوم چور 30 لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہوگئے، واقعہ کے خلاف شوروم ایسوسی ایشن کا احتجاج، اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، تفصیلات کے مطابق شہدادکوٹ میں تھانہ اے سیکشن کی حدود گڑھی روڈ سے نامعلوم چور ٹریکٹر شوروم کے تالے توڑ کر تجوری میں رکھے ہوئے 30 لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی یار محمد رند نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے واردات کا معائنہ کیا، شوروم کے مالک صادق مگسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تجوری کے ایک خانے میں پڑے مذید 10 لاکھ روپے چوروں سے محفوظ رہے، دوسری جانب چوری کی واردات اور بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شوروم ایسوسی ایشن اور شہریوں کی جانب سے گڑھی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

اس موقع پر مظاہرین صادق مگسی، عبدالقادر پٹھان اور دیگر نے نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ عمران قریشی کو ہٹایا جائے اور چوری کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے چوری کی گئی رقم واپس کرائی جائے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here