راولپنڈی: ترجمان پاک فوج بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کل کے بیان سے قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، پاکستان نے اعلانیہ دن کی روشنی میں بھارت کو جواب دیا اور پاک فوج نے بھارتی طیارے مار گرائے، حکومت پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہوتے ہوئے امن کو ایک اور موقع دیا جب کہ ابھی نندن کی رہائی کے فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا تاہم کل ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔