عمرکوٹ: کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہی کےطور پر ڈی سی آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، کشمیری پر 73 سال قبل بھارتی قبضے خلاف بلیک ڈے منایا جارہا ہے۔ ریلی میں ای ڈی سی سبھاش چندر ای سی، ڈی ایس پی عمرکوٹ سمیت دیگر سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے ذمہ داروں اور شہریوں نے شرکت کی، مودی مودی مردہ باد اور بھارت کےخلاف شدید نعرے بازی گئی، ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کشمیر کو آزادی دو کی صدائیں بلند کی گئیں۔