پشاور: ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق دیر کالونی مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید جب کہ زخمیوں کی تعداد 70 سے زائد ہے۔ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں زیادہ تر جھلسے ہوئے ہیں جس میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

آے آئی جی پشاور شفقت ملک کے مطابق دھماکے میں اچھی کوالٹی کابارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکا خیز مواد میں چھرے بھی استعمال کئے گئے،

دھماکا خیز مواد میں ٹی این ٹی کے استعمال کی فرانزک لیب سے تصدیق کرائی جارہی ہے، دھماکے میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here