کراچی: مایہ نازگلوکارعلی ظفرکووزیراعظم عمران خان نے “نمل نالج سٹی” کا سفیرمقررکردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستان شوبزانڈسٹری کے نامورگلوکارواداکارعلی ظفرنے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں پاکستان کے پہلے شہر”نمل نالج سٹی” جوٹونی اشائی کا ڈیزائن کیا ہوا ہے اوراسکا معززوزیر اعظم عمران نے خواب دیکھا، اس کا سفیرمقررکردیا ہے جس پروہ بہت فخر محسوس کررہے ہیں۔
علی ظفرنے لکھا کہ علم کسی بھی ملک اوراس کے عوام کی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
علی ظفرنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پرمزید کہا کہ میرے لئے یہ سب سے بہت اطمینان بخش اورسنسنی خیز ہے کہ ڈاکٹرکنول امین اورپروفیسرمحمد ظفراللہ، جنہوں نے اپنی زندگی کوماہرتعلیم کی حیثیت سے وقف کیا اورہمیں بھی اسی راہ پر چلنے پرزور دیا، ان کے بیٹے کو موقع فراہم کیا گیا کہ وہ بطور سفیر اپنی نوعیت کا پہلا شہر “نمل نالج سٹی” تعمیرکرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
علی ظفر نے لکھا کہ بنجر زمین میں بنایا ہوا ایسا شہرجس کا تصور وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔