کراچی : ترجمان مریم نوازکا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری ریاستی دہشتگردی ہے۔
ترجمان مریم نوازشریف، محمد زبیرنے کیپٹن (ر) صفدرکی گرفتاری پررد عمل میں کہا کہ جس کمرے میں دروازہ توڑکرداخل ہوئے وہاں مریم نوازبھی موجود تھیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری ریاستی دہشتگردی ہے، وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ سے بات ہوئی ہے، انہوں نے تصدیق کی ہے کہ سندھ پولیس پردباؤ ڈالا گیا اور دباؤ ڈال کراسٹنگ آپریشن کیا گیا۔
محمد زبیر نے کہا کہ سابق گورنرہوں، مجھے تھانے کے اندرجانے کی اجازت نہیں دی جارہی، کارکنوں کو ہم نے روکا ہوا ہے، گرفتاری کا سیاسی ردعمل دیں گے۔
محمد زبیرنے کہا کہ کیپٹن صفدرکیا مزارمیں اسلحہ لے کرگئے تھے، پولیس اتنی خوفزدہ ہے کہ تھانے کے دروازے بند کررکھے ہیں، کچھ دیرمیں تمام حقائق سامنے لائیں گے۔
واضح رہے کہ مزارقائد کی بے حرمتی کیس میں سندھ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکے کمرے کا دروازہ توڑ کر ان کے شوہر اوررکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گرفتارکرلیا ہے۔