وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے کہاہے کہ سابق حکمران منی لانڈرنگ میں ملوث رہے اوراب وہ اپنے بچائو کے لئے فرارکی راہ اختیار کررہے ہیں۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حزب اختلاف کی ریلی کے دوران اپنی تقریروں میں شائستگی اوراخلاقیات کی خلاف ورزی کی تمام حدودعبورکرچکے ہیں۔

شہبازگل نے کہاکہ خواجہ آصف نے اشتعال انگیززبان استعمال کرکے خودکوبے نقاب کردیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here