اسلام آباد: نیب نے 8 ارب روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کیس میں آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

ایک ٹی وی نیوز کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس سے منسلک 8 ارب روپے کے مشکوک ٹرانزیکشنز کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹس گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ان کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آج آصف زرداری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا، عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے، عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں، نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب داخل کرادیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری نیب کو تفتیش کے لیے مطلوب ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here