لاہور: انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

ایک ٹی وی نیوز کے مطابق سی آئی اے ماڈل ٹاؤن لاہور نے موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کے رو برو پیش کیا گیا۔ پولیس نے موٹر وے زیادتی کیس کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ عدالت نے ملزم عابد ملہی کو 14 روز ہ جوڈیشل ریمانڈ کےلیے جیل بھیج دیا۔ جیل میں عابد ملہی کی شناخت پریڈ ہوگی اور اس کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

دوسری جانب زیادتی کیس کے دورسے ملزم شفقت کو بھی جسمانی ریمانڈ پر 28 اکتوبر تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here