گوجرانوالہ: پی ڈی ایم کے جناح اسٹیڈیم میں جلسے کے حوالے سے انتظامیہ اور ن لیگ کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے جبکہ مسلم لیگ (ن ) نے 16اکتوبر کا جلسہ جی ٹی روڈ پر کرنے کا اعلان کر دیا۔

خرم دستگیر کی قیادت میں لیگی وفد نے ڈی سی اور سی پی او سے ملاقات میں جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کی اجازت مانگی۔ ایک گھنٹے تک ہونے والی ملاقات بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئی۔

خرم دستگیر اور محمود بشیر ورک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ابھی تک فیصلہ کرنے سے مفلوج ہے۔ پہلی درخواست 3 اکتوبر اور دوسری درخواست9 اکتوبر کو دی گئی۔ دو دفعہ ملاقات بھی کی گئی لیکن اجازت نہیں دی جا رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here