لاہور:اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹی وی ڈرامے حقیقی عوامی مسائل پر بنائے جا رہے ہیں جو چیز حقائق سے متاثر ہو کر پیش کی جائے وہ اپنا اثر ضرور چھوڑتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جویریہ عباسی نے کہا کہ بے شمار ڈرامہ سیریلز میں کام کیا ہے مگر آج بھی تشنگی باقی ہے، میں سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے اور بہت سارا کام کرنا ہے اور مجھے اپنی اداکاری سے ایسے انمٹ نقوش چھوڑنے ہیں کہ لوگ برسوں میری اداکاری کو یاد رکھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا کہ صرف پی ٹی وی ہی ڈراموں کے حوالے سے جانا جاتا تھا تاہم اب نجی شعبے میں بھی ایسے ڈرامے بنائے جا رہے ہیں جو عوامی سطح پر مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
جویریہ نے اداکارہ بشری انصاری اور صبا پرویز سے متعلق کہا کہ دونوں اداکارائیں شوبز میں نئے آنے والوں کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here