پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کپور حویلی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے کپور حویلی کو خریدنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے جیونیوز کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے کپور حویلی پر سیکشن فور نافذ کردی ہے جس کے تحت کپور حویلی کی خرید وفروخت پر پابندی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ کپور حویلی کی قیمت کا تعین کیا جائے گا اورجلد ہی محکمہ آثار قدیمہ کو فنڈز کی فراہمی کےحوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے کے تحت کپور حویلی کو محفوظ کیا جائے گا جب کہ محکمہ آثار قدیمہ نے کپور حویلی کو خریدنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here