اسٹاف رپورٹ

کراچی: پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ بلاول گجرانوالہ میں ہونے والے احتجاجی جلسے میں جائیں گے اور توقع ہے کہ مریم بھی 18 اکتوبر کو کراچی ائی گی اور جلسہ سے خطاب کریں گی۔
کراچی میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نفیسہ شاھ کا کہنا تھا کہ مرکز سندھ کے وسائل پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جزائر کے معاملے میں کوئی سمجھ ہوتا نہیں ہوگا۔ اٹھارہ اکتوبر کو ایک ہی جلسہ ہوگا۔ حکومت کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیں گے۔ جلسوں کے بعد لانگ مارچ بھی ہوگا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنا نام بحران نیازی رکھ دینا چاہیئے۔ سابق سینیٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ ۱۸ اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے جلسہ میں تمام سابق رکارڈ ٹوٹ جائیں گے، فراڈی حکمرانوں کے خلاف یہ جلسہ ایک ریفرینڈم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم پر غداری کا مقدمہ مودی کو خوش کرنے کیلئے داخل کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here