کراچی: پی آئی اے نے امریکا میں واقع تاریخی اہمیت کے حامل روزویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے روزویلٹ بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں پی آئی اے کے روزویلٹ ہوٹل کو31 اکتوبرسے بند کیا جارہا ہے۔ ترجمان کے بعد مالی اخراجات کے باعث روزویلٹ ہوٹل بند کیا جارہا ہے، روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے فیصلے کے لیے فنانشل ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کا ملکیتی ہوٹل قرض میں ڈوب چکا ہے اور اس کے اثاثے خطرے کی زد میں ہیں جب کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل کیلیے فنڈز کی منظوری کا بھی اعلان کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here