اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ قومی احتساب بیورو (نیب) بدعنوانی کو ختم کرے ، بہت زیادہ کرپشن ہورہی ہے۔

سپریم کورٹ میں نندی پور پاور پلانٹ آئل ٹینکرز گمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے گرفتار ملزم محمد اسلم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

جسٹس مشیر عالم نے نیب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ نیب امتیازی سلوک نہ کرے، مجموعی طور پر 134 ٹینکر گم ہوئے، لیکن
نیب نے اس ملزم کو پکڑ رکھا ہے جس پر 6 ٹینکرز غائب کرنے کا الزام ہے۔
جسٹس قاضی امین نے کہا کہ نیب کرپشن کو ختم کرے ، کرپشن بہت زیادہ ہورہی ہے ، اس کیس میں نیب نے سب ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کیا، برابری کا سلوک نہ ہو تو ساتھ نہیں چل سکتا۔

نیب وکیل نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے منصوبہ ساز پر ہاتھ ڈالا ہے۔ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ایک ملزم نے 12، دوسرے نے 17، تیسرے نے 13 آئل ٹینکر غائب کئے، نیب نے ان سب کو چھوڑ کر 6 ٹینکرز غائب کرنے والے کو گرفتار کرلیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here