لاہور: اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ انسان کو زندگی کا اصل مقصد سمجھنا چاہیے اور جو اسے سمجھ لیتا ہے وہ کامیاب ہو جاتا ہے ، ہمیں ایسی زندگی گزارنی چاہیے جس سے دل کو اطمینان نصیب ہو۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ اطمینان قلب صرف اس صورت ممکن ہے جبکہ آپ صحیح راستے پر چلیں گے اور اپنی زندگی میں اعتدال لائیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ایک انسان اپنی زندگی میں بے پناہ جدوجہد کرتا ہے لیکن اسے مطلوبہ نتائج نہ ملیں تو وہ وقت سے پہلے تھک جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کونیک نیتی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھنا چاہیے اور خدا کی ذات پر بھروسہ رکھنا چاہیے۔ اگر زندگی میں اطمینان چاہیے تو ہمیشہ صحیح راستے کا انتخاب کرو۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات ان شوبز شخصیات میں سے ہیں جو سماجی و سیاسی معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرتی رہتی ہیں، جہاں وہ لوگوں کو بہتر زندگی گزارنے کے اصول بتا رہی ہیں اس سے قبل موٹروے زیادتی سانحے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی ذہن سازی کی ضرورت ہے، پولیس کو ایسا ہونا چاہئے کہ لوگ خود ان سے جا کر بات کریں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here