رپورٹ: علی یونس علی
گلگت: گلگت بلتستان کے وکلا کونسلز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر بار کے احتجاج کی کال کی مذمت کرتے ییں , پورا کشمیر نہیں چند علحدگی پسند عناصر گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے مخالف ہیں ,
گلگت میں مشترکہ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تہتر سالوں سے آج تک کشمیریوں کے ساتھ تھے , مگر آج لگ رہا ہے جو کشمیریوں کے ساتھ ہورہا ہے صحیح ہورہا ہے
پاکستان اور گلگت بلتستان کے چاہنے والے خود کو ان سے الگ کریں
مسئلہ کشمیر کے حل تک گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے
گلگت بلتستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے بات ہورہی ہے جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ,
گلگت بلتستان کو کشمیریوں کی آڑ میں صوبہ نہ بنانے کی صورت میں سخت ترین ردعمل دیں گے
وکلاء برادری، سول سوسائٹی کے ساتھ سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے