کراچی: قومی احتساب بیورو نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق تعلقہ ہالا کے سابق ناظم مخدوم جلیل الزماں پر کرپشن میں ملوث ایک سابق اکاؤنٹ افسر سے پیسے لینے کے الزامات ہیں۔

نیب تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم مشتاق شیخ نے 2015 میں ڈیفنس کراچی میں مخدوم جلیل الزماں کے برادر نسبتی کے نام پر خریدے گئے فلیٹ کی مد میں 75 لاکھ روپے ادا کیے۔

ذرائع کے مطابق نیب کراچی نے مخدوم جلیل الزماں کو چار ستمبر کو طلب کیا تھا تاہم وہ نہیں پیش ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here