لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کے معاملے پر جماعت کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنا دے گی۔


ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی پیشی کے موقعے پر میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔اس معاملے پرن لیگ کی کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائےگی۔ حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔


انہوں ںے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف جھوٹا کیس بنایاگیا۔ ہمیں امید ہے عدالت سے شہبازشریف کو انصاف ملےگا۔ اس موقعے پر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے طلال چوہدری سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here